ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی نے دہلی کے ستیندر وزیر جین سے مسلسل دوسرے دن پوچھ گچھ کی

سی بی آئی نے دہلی کے ستیندر وزیر جین سے مسلسل دوسرے دن پوچھ گچھ کی

Sat, 03 Jun 2017 11:34:49    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی نے منی لانڈرنگ کے الزامات کے معاملے میں مسلسل دوسرے دن دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین سے پوچھ گچھ کی۔اس صورت میں ایجنسی ابتدائی تحقیقات کر رہی ہے۔سی بی آئی ذرائع نے بتایاکہ تحقیقاتی ٹیم کی ہدایات کے مطابق جین شام تقریباََتین بجے ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرپہنچے۔اس سے پہلے جمعرات کو بھی جانچ ایجنسی نے جین سے تقریباََ 9گھنٹے تک سخت پوچھ گچھ کی تھی۔جانچ ایجنسی نے انہیں پوچھ گچھ کے لئے جمعرات کی صبح 11بجے ہیڈکوارٹر بلایا تھا، جس کے بعد سے ان سے دیر شام تک پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ جین 2015-16کے دوران لوک سیوک رہتے ہوئے کرافوسولیوشنس پرائیویٹ لمیٹڈ،اکچن ڈویلپرزپرائیویٹ لمیٹڈاورمنگلایتن پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈکے ذریعے مبینہ طورپر4.63کروڑروپے کی بلیک منی کے معاملے میں ملوث تھے۔سی بی آئی کا کہنا تھا کہ اس نے جو رپورٹ انکم ٹیکس سے ملی، اس بنیادبناکرایف آئی آردرج کی ہے۔


Share: